Bayan-ul-Quran Dr Israr Ahamd 4+

Farhan Mahmood

Ontworpen voor iPad

    • Gratis

Schermafbeeldingen

Beschrijving

محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شہرہ آفاقتفسیر بیان القرآن

یہ اپلیکیشن محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شہرہ آفاقتفسیر ’’بیان القرآن‘‘ پر مشتمل ہے اور آئی ٹی سیکشن شعبۂ تحقیق اسلامی مرکزی انجمن خدام القران کے زیر انتظام تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب ؒ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔ایم بی بی ایس کے بعد آپ نے سید ابو الاعلی مودودیؒ کی قائم کردہ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔آپؒ نے1972 میں مرکزی انجمن خدام القرآن کی بنیاد رکھی۔ آپؒ تنظیمِ اسلامی کے بھی بانی اور مؤسس ہیں۔ آپؒ نے لگ بھگ نصف صدی قرآن حکیم کی خدمت سرانجام دی۔ اس سلسلے میں آپؒ نے قرآن کالج اور پاکستان کے بڑے شہروں میں قرآن اکیڈمیز کا جال بچھایا۔ فہیم عناصر کے قلوب میں قرآن کی تعلیم کا بیج بونے کے لیے رجوع الی القرآن کورسز کا اجرا کیا، جگہ جگہ دروسِ قرآن کی داغ بیل ڈالی اور ہر سال رمضان المبارک میں بیسیوں مقامات پر دورۂ ترجمہ قرآن کااہتمام کیا۔ ڈاکٹر صاحبؒ نےقرآن کے ملکوتی پیغام کے لیے جو آہنگ و صدا بلند کی وہ تکبیرِ مسلسل کی طرح نہ صرف زندہ و پائندہ ہے بلکہ نیند کے ماتوں کو ہوش میں لانے کے لیےاکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ آپؒ کے ثمر فشاں دروس ان گنت روحوں کی تسکین کا باعث ہیں۔ آپؒ کے ویڈیو لیکچرز آج بھی جواں ہمت اہل دِل کے ارمانوں کے ضامن ہیں۔ ان ضیا پاشیوں کاسلسلہ نو ر مسلسل وسعت پذیر ہے۔


امید ہے کہ اس اپلیکیشن کی بدولت ایمان کو جلا حاصل ہوگی اورقارئین کا ذوق و شوق اسے آگے سے آگے پہنچانے کا سبب بنےگا۔ کوئی انسانی کاوش سہو سے مبرا نہیں ہوتی۔ اگر کوئی تقصیر کا پہلو نظر آئے تو ہمیں اس سے آگاہ کریں۔ اور ہمارے حق میں دعا خیر بھی فرمائیں۔



حافظ عاطف وحید

انچارج شعبہ تحقیق اسلامی

مرکزی انجمن خدام القرآن

Nieuw

Versie 1.5.6

Modification in user interface

App-privacy

De ontwikkelaar, Farhan Mahmood, heeft aangegeven dat volgens de toepassing van het privacybeleid van de app gegevens kunnen worden beheerd zoals hieronder staat beschreven. Ga voor meer informatie naar het privacybeleid van de ontwikkelaar.

Er worden geen gegevens verzameld

De ontwikkelaar verzamelt geen gegevens van deze app.

Toepassing van het privacybeleid kan variëren op basis van bijvoorbeeld de functies die je gebruikt of je leeftijd. Lees meer

Meer van deze ontwikkelaar

Tanzeem Digital Library
Boeken
کتاب وسنت (محدث) Kitabosunnat
Boeken
Urdu Fatwa
Onderwijs
mohaddis
Boeken
Professor Hafiz Ahmed Yar
Boeken

Suggesties voor jou

Quran Urdu Audio
Boeken
Adeeb Online
Boeken
Gufhtugu - Urdu Books Library
Boeken
Allama Iqbal Poetry All
Boeken
Bahishti Zewar Urdu
Boeken
Tajweed Al Quran Kareem 16 Lin
Boeken